اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

افغانستان پرماسکو اجلاس میں افغان حکام شریک نہیں ہونگے

Afghan officials will not participate in the Moscow meeting on Afghanistan

ماسکو(صدائے روس) روس میں افغانستان کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے رواں ماہ کے وسط میں ہونے والے اجلاس میں افغان حکام شرکت نہیں کریں گے۔ افغانستان کیلئے روس کے خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف نے بتایا کہ اجلاس صرف روسی حکام کا ہے اس لئے اسلامی امارت افغانستان سے کوئی بھی اس میں شرکت نہیں کرے گا۔ اجلاس میں چین‘ بھارت‘ ایران‘ پاکستان‘ قازقستان‘ کرغیزستان‘ تاجکستان‘ ترکمانستان اور ازبکستان سے بھی نمائندے شرکت کریں گے۔

Share it :