ہومانٹرنیشنلامریکہ کے انتخابات میں ری پبلکنز کو برتری

امریکہ کے انتخابات میں ری پبلکنز کو برتری

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کو 206 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہوگئی ہے۔ امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو 187 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ انتخابات میں ری پبلکنز کو 220 اور ڈیموکریٹس کو شاید 215 نشستیں ملنے کی توقع ہے۔

امریکی سینیٹ میں ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس دونوں کی 48، 48 نشستیں ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ میں فیصلہ کُن برتری کے لیے 4 ریاستوں کے نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ان ریاستوں میں جارجیا، وسکونسن، ایریزونا اورنیواڈا شامل ہیں، جہاں کے سینیٹ انتخابات کے نتائج آنا باقی ہیں۔ درایں اثناء امریکی مڈٹرم الیکشن میں بری کارکردگی پر امریکا کے صدر جو بائیڈن اگلی بار صدارتی امیدوار بننے سے گھبرا گئے ہیں۔ پریس کانفرنس میں صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ دوسری بار صدارت کا امیدوار بننے کا فیصلہ اگلے برس کریں گے۔ تاہم اب تک یہی روایت رہی ہے کہ ایک بار صدر بننے والا لیڈر عام طور پر دوسری بار بھی صدارت کا الیکشن ضرور لڑتا ہے۔

صدر بائیڈن نے ایوان میں فتح حاصل کرنیوالے ری پبلکنز سے سمجھوتے پر بھی آمادگی ظاہر کردی۔ خیال رہے کہ امریکا میں ایوان زیریں کو ایوان نمائندگان (ہاؤس آف ری پریزنٹیٹیو) اور ایوان بالا کو سینیٹ کہا جاتا ہے اور ان دونوں ایوانوں کے ارکان کو مجموعی طور پر کانگریس کہا جاتا ہے یعنی کانگریس سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے تمام ارکان پر مشتمل مشترکہ پارلیمنٹ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل