ہومپاکستانروس سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کرنا چاہتے ہیں، پاکستان

روس سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کرنا چاہتے ہیں، پاکستان

روس سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کرنا چاہتے ہیں، پاکستان

ماسکو اشتیاق ہمدانی
روس میں سفارت خانہ پاکستان کے ٹریڈ مشن کے سربراہ محمد شوکت حیات نے کہا ہے کہ پاکستانی تجارتی مشن نے روسی وزارت تجارت سے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کرنسی کے تبادلے کا انتظام متعارف کرائے. انہوں نے کہا کہ میں نے روسی فریق کو کرنسی کے تبادلے کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کی تجویز دی ہے اور متعلقہ وزارت کو ایک سرکاری خط بھیجا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب گیند روس کے کورٹ میں ہےاور ہم جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ پاکستانی عہدیدار نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان روبل میں تجارت یا بارٹر پرلین دین کا کوئی بھی طریقہ کار ہو سکتا ہے.

واضح رہے روس اور اس کے تجارتی شراکت دار امریکی ڈالر اور یورو سے اجتناب کرنے کی کوشش میں باہمی قومی کرنسیوں کے استعمال کو بڑھا رہے ہیں۔ حالیہ برسوں میں ماسکو مستقل طور پر غیر ملکی تجارت کو ڈالر میں تبدیل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ہندوستان، چین، ایران اور ترکی کے ساتھ مقامی کرنسیوں میں منتقل ہونے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

یاد رہے اکتوبر میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا تھا کہ تجارت کے لیے دنیا کی کرنسی کے طور پر ڈالر کی حکمرانی خطرے میں ہے اور انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ قومی کرنسیوں میں ادائیگیوں کے حوالے سے معاہدے تیزی سے بڑھیں گے اور آہستہ آہستہ پوری دنیا میں ڈالر پر انحصار ختم ہو جائے گا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل