پاکستان آنے والی تمام غیر ملکی ایئرلائنز کو واپسی کا فیول ساتھ لانے کی ہدایت

Air port Air port

اسلام آباد (صداۓ روس)

پاکستان آنے والی تمام غیر ملکی ایئرلائنز کو واپسی کا فیول اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اس سلسلے میں ایندھن پالیسی سے متعلق نوٹم جاری کر دیا ہے۔ نوٹم کے مطابق غیر ملکی ایئرلائنز کو پاکستان میں بہت محدود مقدار میں ہی ایندھن فراہم کیا جائے گا۔ پی اے اے حکام کے مطابق پاکستانی ایئرلائنز کو ان کی ضرورت کے مطابق پورا ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق بدھ کے روز کراچی سے دوحہ جانے والے غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کو ایندھن کی کمی کی وجہ سے مسقط میں اترنا پڑا۔ اضافی ایندھن لانے کی وجہ سے غیر ملکی ایئرلائنز اب مسافروں کا سامان اور کارگو چھوڑنے پر مجبور ہو رہی ہیں۔