ہومتازہ ترینانجلینا جولی کی یوکرینی بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

انجلینا جولی کی یوکرینی بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

انجلینا جولی کی یوکرینی بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
انجلینا جولی کی یوکرینی بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کردی ہے. ہالی ووڈ اداکارہ، فلمساز اور یو این ایچ سی آر کی خصوصی سفیر انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ کی بچے سب سے زیادہ قیمت ادا کریں گے۔ انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر جنگ سے متاثر یوکرینی بچوں کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ یوکرین کی سرحدوں سے نقل مکانی کرنے والے لاکھوں افراد کے ساتھ ساتھ، تقریباً 2 ملین لوگ اپنے ملک کے اندر بے گھر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ جنگ میں پھنس گئے ہیں، امداد تک رسائی ممکن نہیں ہے، اور براہ راست بھی خطروں سے دوچار ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ جنگ کے خاتمے پر بچے سب سے زیادہ قیمت ادا کریں گے کیونکہ ان کی زندگی میں صرف صدمہ، کھویا ہوا بچپن اور بکھری ہوئی یادیں ہوں گی۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ یوکرینی قوم پرست بچوں اور عورتوں کو انسانی ڈھال بنا کر استعمال کررہے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ یوکرینی شہریوں نے جنگ لڑنے سے گریز کرتے ہوئے ہر ممکن طریقے سے ملک چھوڑنے کی کوشش شروع کر دی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بچوں کے کپڑوں کے ڈبے میں چھپ کر مالدوا جانے والا ایک یوکرینی شہری پکڑا گیا۔ ذرائع کے مطابق پکڑے گئے شخص کی گاڑی بیوی چلا رہی تھی،جبکہ 2 بچے بھی گاڑی میں موجود تھے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل