آسٹریلیا میں ایندھن کی قیمتوں میں بڑی کمی، فیول ایکسائز آدھی کر دی گئی

Australian Prime Minister Anthony Albanese Australian Prime Minister Anthony Albanese

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تین ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر فیول ایکسائز ڈیوٹی آدھی کر دینے کا اعلان کیا ہے۔ انتھونی البانیز نے کہا کہ یہ فیصلہ عوام پر بڑھتے ہوئے اخراجات کا بوجھ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ہیوی vehicles کے لیے روڈ یوزر چارج بھی تین ماہ کے لیے صفر کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران جنگ کے حوالے سے واضح حکمت عملی بیان کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جنگ کے مقاصد کے بارے میں مزید وضاحت اور خطے میں کشیدگی میں کمی دیکھنا چاہتے ہیں۔