برطانیہ ایران میں زمینی کارروائی میں شامل نہیں ہوگا، برطانوی وزیراعظم

British Army British Army

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

برطانیہ نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی زمینی کارروائی میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ یہ ہماری جنگ نہیں ہے اور برطانیہ اس میں الجھنے سے گریز کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ برطانیہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ میں نہیں دھکیلا جائے گا۔ کیئر سٹارمر نے کہا کہ برطانیہ دفاعی اقدامات جاری رکھے گا اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام کرتا رہے گا۔ دوسری جانب اسپین نے ایران پر حملہ کرنے والے امریکی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔ اسپین کی وزیر دفاع مارگریٹا روبلیس نے کہا کہ یہ اقدام مشترکہ فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت نہ دینے کے پچھلے فیصلے سے بھی آگے کا قدم ہے۔