برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو پارٹی سکینڈل پرمعافی مانگنی پڑگئی
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو پارٹی سکینڈل پرمعافی مانگنی پڑگئی ہے. اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پارٹی گیٹ سکینڈل پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پارٹی کے معاملے پر معذرت خواہ ہوں۔
انھوں نے کہا کہ وہ سوگرے رپورٹ کے نتائج کو تسلیم کرتے ہیں، ہمیں ان سے سبق سیکھنا ہوگا۔ لوگوں کے غصے کا احساس ہے، صرف معذرت خواہ ہونے کا کوئی فائدہ نہیں۔ ادھر اپوزیشن لیڈر سرکئیر اسٹارمر نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہر شخص ذمہ دار ہے سوائے وزیراعظم کے۔ بورس جانسن اب بھی استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ ان میں شرم نہیں۔ اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پولیس کی تحقیقات کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔