ہومانٹرنیشنلاسرائیلی صدرکا دورہ ترکی تعلقات کے نئے باب کا آغازہوگا، ترک صدر

اسرائیلی صدرکا دورہ ترکی تعلقات کے نئے باب کا آغازہوگا، ترک صدر

اسرائیلی صدرکا دورہ ترکی تعلقات کے نئے باب کا آغازہوگا، ترک صدر

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک)
ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ میری دعوت پر اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا دورہ دونوں علاقائی طاقتوں کے درمیان قربت کا باعث بن سکتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونے کے ساتھ ہی اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کے جلد ہی ترکی کا دورہ کرنے کی توقع ہے۔ یاد رہے گزشتہ بدھ کو نجی ترک نشریاتی ادارے این ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے فروری کے اوائل میں اسرائیلی صدر کے ترکی کے دورے کا اعلان کیا تھا۔

اردگان نے NTV کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں ایک نیا باب کھول سکتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ وہ قدرتی گیس سمیت تمام شعبوں میں اسرائیل کی سمت میں قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل