اسلام آباد (صداۓ روس)
کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے روس کی جانب سے تیل بردار جہاز بھیجنے پر ماسکو کا شکریہ ادا کیا ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ Sergey Ryabkov سے ملاقات کے دوران انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ کیوبا کی حکومت، کمیونسٹ پارٹی اور عوام کی جانب سے روسی تعاون پر گہری قدردانی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے ایندھن کی فراہمی ایک اہم اور علامتی اقدام ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کیوبا تنہا نہیں ہے۔
دوسری جانب روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ روس مغربی نصف کرے میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گا اور کیوبا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیوبا روس کیلئے برادر ملک کی حیثیت رکھتا ہے اور اسے تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق روسی تیل بردار جہاز Anatoly Kolodkin نے 31 مارچ کو کیوبا کی بندرگاہ Port of Matanzas پر ایک لاکھ ٹن خام تیل بطور انسانی ہمدردی امداد پہنچایا۔ بعد ازاں روس نے کیوبا کو مزید ایک تیل بردار جہاز بھی بھیجنے کی پیشکش بھی کی ہے۔