برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی جوزپ بوریل نے خارجہ امور کی کونسل کے اجلاس سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ یورپی یونین کا روس کے ساتھ سلامتی کی بات چیت جاری رہنے تک امریکی تجویز پر عمل کرنے اور سفارتی عملے کے اہل خانہ کو یوکرین سے نکالنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن ہمیں اس اعلان کی اپنی وجوہات بتائیں گے۔ یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے نے کہا کہ ہم ایسا نہیں کریں گے کیونکہ ہمیں یوکرین سے سفارت کار واپس بلانے کی کوئی خاص وجہ دکھائی نہیں دیتی لیکن امریکی وزیر خارجہ بلنکن ہمیں مطلع کریں گے۔