یوکرین مذاکرات کا آغاز سہ فریقی فارمیٹ میں ہونا چاہیے، یوری اوشاکوف

Pavel Zarubin Pavel Zarubin

ماسکو (صداۓ روس)

کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے ویستی کے رپورٹر پاول زاروبن کو بتایا ہے کہ یوکرینی تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات کے پہلے دور امریکہ، روس اور یوکرین پر مشتمل سہ فریقی فارمیٹ میں ہونے چاہئیں۔ اوشاکوف کے مطابق یورپ کے نمائندے بھی مذاکراتی میز پر موجود ہو سکتے ہیں، لیکن یہ عمل سہ فریقی فارمیٹ میں شروع ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں کے ساتھ ہمارے ورکنگ لیول پر رابطے موجود ہیں، اس لیے یہ منطقی ہے کہ کم از کم ابتدائی مذاکرات سہ فریقی فارمیٹ میں ہوں۔