اسلام آباد (صداۓ روس)
وزارت صحت اور یونیسیف کی مشترکہ رپورٹ میں پاکستانی بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا تشویش ناک انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سات بڑے شہروں میں کیے گئے سروے میں 1 سے 3 سال کے عمر کے 10 میں سے 4 بچوں (40 فیصد) کے خون میں سیسہ پایا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نمونے اسلام آباد، ہری پور، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی سے لیے گئے۔ سب سے زیادہ شرح ہری پور کے علاقے حطار میں سامنے آئی جہاں 88 فیصد بچوں کے خون میں سیسہ موجود پایا گیا۔ جبکہ اسلام آباد میں بچوں کے خون میں سیسے کی شرح صرف 1 فیصد رہی۔