ہومپاکستانآئی ایم ایف پاکستان کو مزید قرضہ دینے پر رضا مند

آئی ایم ایف پاکستان کو مزید قرضہ دینے پر رضا مند

آئی ایم ایف پاکستان کو مزید قرضہ دینے پر رضا مند

اسلام آباد (صداۓ روس)

آئی ایم ایف پاکستان کو مزید قرضہ دینے پر رضا مند ہوگیا ہے. بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے منظور کئے جانے والے قرض کی پہلی قسط میں ایک ارب دس کروڑ ڈالرکی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے ۔ آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لئے منظور کئے جانے والے قرض کی رقم بھی چھے ارب ڈالر سے بڑھا کرساڑھے چھے ارب ڈالر کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے اسی کے ساتھ قرض کے پروگرام میں جون دو ہزار تیئیس تک کی توسیع کی بھی منظوری دے دی ہے۔ آئی ایم ایف نے رواں مالی سال میں پاکستان کی معاشی شرح نموتین اعشاریہ پانچ فیصد رہنے اور بے روزگاری کی شرح میں کمی کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے اس سال پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح انیس اعشاریہ نو فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور امکان ظاہر کیا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک یہ شرح کم ہوکر پندرہ فیصد رہ جائے گی۔آئی ایم ایف نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ حال ہی میں منظور کردہ بجٹ پرعمل درآمد حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے۔ آئی ایم ایف نے اسی کے ساتھ مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھنے پربھی زور دیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے نقصانات کم کرنا ہوں گے اور ٹیکس آمدنی بڑھانا ہوگی ۔ اس کے علاوہ سماجی شعبے میں تحفظ اور حکومتی ملکیتی اداروں کی کارکردگی کو بھی بہتربنانا ہوگا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل