ہومتازہ ترینیوکرین کے ناکام حملے میں 1200 یوکرینی فوجی ہلاک، روسی فوج

یوکرین کے ناکام حملے میں 1200 یوکرینی فوجی ہلاک، روسی فوج

یوکرین کے ناکام حملے میں 1200 یوکرینی فوجی ہلاک، روسی فوج

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل ایگور کوناشینکوف نے اطلاع دی کہ یوکرین کی فوج نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے حکم پر نیکولائیف-کریوئی روگ اور دیگر علاقوں میں جارحانہ کارروائی شروع کرنے کی کوشش کے دوران گزشتہ روز 1,200 سے زائد اہلکار کھو دیے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ نیکولائیف کریوئی روگ اور دیگر علاقوں میں یوکرائنی فوج کی کارروائی کو ناکام بنادیا گیا جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روسی افواج نے اپنی موثر کارروائیوں میں 48 ٹینک، 46 انفنٹری فائٹنگ وہیکلز، 37 دیگر جنگی بکتر بند گاڑیاں، 8 بڑی مشین گنوں والی پک اپ گاڑیاں تباہ اور 1200 سے زائد یوکرائنی فوجیوں کو ہلاک کیا۔ کوناشینکوف نے کہا کہ دشمن کی پیش قدمی کو پسپا کرتے ہوئے، روسی افواج نے یوکرین کی فوج کی 128 ویں علیحدہ پہاڑی حملہ بریگیڈ کے یونٹوں کی جارحیت کو ناکام بناتے ہوے مغربی یوکرین سے دوبارہ پیچھے دھکیل دیا۔ کوناشینکوف نے مزید بتایا کہ روسی افواج نے زمینی انتہائی درست نشانہ بنانے والے ہتھیاروں سے حملے کیے، جس سے 200 سے زیادہ یوکرینی عسکریت پسندوں اور 40 کے قریب غیر ملکی کرائے کے فوجیوں کو نیپروپیٹروسک ریجن میں ہلاک کر دیا گیا۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق Dnepropetrovsk ریجن میں Aleksandrovka کی بستی کے علاقے میں زمینی درست ہتھیاروں کے حملوں نے درج ذیل اہداف کو تباہ کر دیا: جس میں دشمن کی فوج کی عارضی تعیناتی کی جگہ اور یوکرائنی فوج کے پہلے ٹینک بریگیڈ کا گولہ بارود کا ڈپو۔ تقریباً 40 غیر ملکی کرائے کے فوجی، 20 سے زیادہ بکتر بند گاڑیاں اور بڑی مقدار میں توپ خانے کے گولے شامل ہیں. کوناشینکوف نے بتایا کہ دونیسک عوامی جمہوریہ میں روس کے حملوں میں یوکرائنی فوج کے غیر ملکی لشکر اور کریکن مسلح تنظیم کے 100 سے زیادہ جنگجو بھی مارے گئے۔

انٹرنیشنل