ہومتازہ ترینازبکستان میں اوسط ماہانہ تنخواہ میں اضافہ

ازبکستان میں اوسط ماہانہ تنخواہ میں اضافہ

ازبکستان میں اوسط ماہانہ تنخواہ میں اضافہ

تاشقند (صداۓ روس)
ازبکستان میں اوسط ماہانہ تنخواہ 310 امریکی ڈالر ہے. ازبک قومی شماریات کمیٹی کے مطابق ملک میں جنوری-مارچ 2022 میں ٹیکس سے پہلے کی اوسط ماہانہ تنخواہ 3,426.8 ہزار سوم، یا 310 امریکی ڈالر (جنوری تا مارچ 2021 میں بالترتیب 2,876.4 ہزار سوم) تھی جو کہ اب 19.1 فیصد اضافہ ہے۔ دریں اثنا گزشتہ کی ماہ کے وقفے میں سب سے بڑا نمایاں اضافہ 2022 میں ریکارڈ کیا گیا۔ مزید برآں اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ پورے 2021 میں کم از کم اجرت میں دو بار اضافہ ہوا ہے.

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ 21 مئی 2022 سے ازبکستان ایئرویز ہفتے میں دو بار تاشقند سے جارجیا کے شہر باتومی کے لئے پروازیں چلائے گی۔ جارجیا میں داخل ہونے کے لیے مسافروں کو ویکسینیشن کا اصل سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا۔ بصورت دیگر 10 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مسافروں کو PCR ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا جو (72 گھنٹے سے پہلے لیا گیا ہو)۔ ٹکٹ کا کرایہ 2,386,569 سوم (سامان کے بغیر) اور 2,746,353 سوم (سامان کے ساتھ) سے شروع ہوتا ہے، اور واپسی کے ٹکٹ پر 4,070,059 سوم (بغیر سامان کے) اور 4,621,728 سوم (سامان کے ساتھ) سے شروع ہوتا ہے۔ 2019 کے وسط سے ازبکستان ایئرویز تاشقند تا تبلیسی کے لیے ہفتے میں دو بار – منگل اور جمعہ کو باقاعدہ پروازیں چلا رہی ہے۔

انٹرنیشنل