ہومانٹرنیشنلایران تاجکستان میں ڈرون تیار کرے گا، کارخانے کا افتتاح

ایران تاجکستان میں ڈرون تیار کرے گا، کارخانے کا افتتاح

ایران تاجکستان میں ڈرون تیار کرے گا، کارخانے کا افتتاح

دوشنبہ (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران تاجکستان میں ڈرون تیار کرے گا، کارخانے کا افتتاح ہوگیا. تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ اور تاجکستان کے وزیر دفاع کی شرکت سے ایران کے ابابیل دو ڈرون طیاروں کی پیداوار کے کارخانے کا افتتاح ہو گیا۔ ایران کی مسلح افواج کے رابطہ دفتر کی رپورٹ کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باقری نے اس افتتاح کو دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون میں سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ مستقبل میں ایران اور تاجکستان کے درمیان مختلف دفاعی شعبوں میں ہر سطح پر تعاون میں اضافے کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم اس مقام پر کھڑے ہیں کہ اپنی اندرون ملک ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ امن و استحکام کے فروغ کی غرض سے اپنے دوست اور اتحادی ملکوں کو فوجی سازوسامان برآمد کریں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل