ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی فوج ملک کی جنوبی سرحدوں سے دشمن کو مسلسل پیچھے دھکیل رہی ہے اور جلد بحیرہ عرب سے بھی دشمن افواج کا صفایا کردیا جائے گا۔ خامنہ ای نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ جنوبی ایران کے دو سمندر ماضی میں دشمن افواج کی سرگرمیوں کا مرکز ہوا کرتے تھے، تاہم آبنائے ہرمز کے محافظوں اور ایرانی جنگجوؤں کی جانب سے پہنچائے گئے شدید نقصانات کے بعد دشمن اب بحیرہ عرب سے آگے بڑھنے کی جرأت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی دشمن افواج نے یہ خطرہ مول لیا، انہیں اس کی قیمت چکانا پڑی، اور اب وہ دن دور نہیں جب بحیرہ عرب بھی ان کی موجودگی سے پاک کردیا جائے گا۔ خامنہ ای کا یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان آبنائے ہرمز کے معاملے پر جاری کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کا بیان ایرانی ذرائع ابلاغ نے 28 ستمبر کو نشر کیا تھا۔