ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کے روز ایران میں موجود لوگوں کو ٹرینوں کے استعمال یا ریلوے لائنوں کے قریب جانے سے منع کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے فارسی زبان کے سرکاری اکاؤنٹ پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا آپ کی سلامتی کے پیش نظر، ہم درخواست کرتے ہیں کہ اس وقت سے لے کر ایران کے وقت کے مطابق رات 9 بجے تک پورے ایران میں ٹرین کے ذریعے سفر کرنے سے گریز کریں۔ پیغام میں مزید کہا گیا کہ “ٹرینوں میں یا ریلوے لائنوں کے قریب آپ کی موجودگی آپ کی جان کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔