ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
لاہور میں جرائم کی روک تھام کے لیے اختیار کی گئی موثر حکمت عملی کے مثبت نتائج عالمی سطح پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔ نمبیو کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس 2026 کے مطابق لاہور دنیا کے محفوظ ترین بڑے شہروں میں شامل ہو گیا ہے جبکہ فہرست میں شامل دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں لاہور کا کرائم انڈیکس سب سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مڈ 2025 کے مقابلے میں مڈ 2026 کے دوران لاہور کا کرائم انڈیکس 36.8 سے کم ہو کر 36.2 پر آ گیا جبکہ سیفٹی انڈیکس گزشتہ سال کے 63.2 سے بڑھ کر 63.8 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کے مطابق کرائم انڈیکس میں مسلسل کمی اور سیفٹی انڈیکس میں اضافہ لاہور پولیس کی موثر حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور نے سیفٹی انڈیکس میں کراچی، نئی دہلی، پیرس، لندن، واشنگٹن، نیویارک اور میکسیکو سٹی جیسے بڑے شہروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے.