ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
روسی پابندیوں کے باعث روپور نیوکلیئر پاور پلانٹ کی ادائیگیوں میں رکاوٹ کے بعد ماسکو نے بنگلہ دیش کے ساتھ تجارت بھارتی روپے میں طے کرنے کا طریقہ کار تجویز کیا ہے ۔ یہ تجویز اس وقت سامنے آئی ہے جب ڈھاکا روسی قرض کی واپسی کی ادائیگیاں نہیں کر سکا کیونکہ امریکی پابندیوں نے روسی بینکوں کو نشانہ بنایا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اس تجویز پر بنگلہ دیش کے اقتصادی تعلقات ڈویژن (ای آر ڈی) میں غور کیا جا رہا ہے اور اس پر ستمبر یا اکتوبر میں ہونے والے دو طرفہ مذاکرات میں بات ہونے کا امکان ہے ۔ اس تجویز میں ادائیگیوں کا ایک مخصوص بنیادی ڈھانچہ قائم کرنا اور ڈھاکہ میں روسی بینک کی شاخ کھولنا بھی شامل ہے ۔ خیال رہے کہ بھارت اور روس کے درمیان دوطرفہ تجارت کا ایک حصہ بھارتی روپے میں طے ہوتا ہے ۔ اسی طرح ڈھاکہ نئی دہلی کے ساتھ بھی امریکی ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی روپے میں تجارت کرتا ہے ۔