ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یورپ روس کے ساتھ جنگ کی تیاری کر رہا ہے اور یورپی ممالک مسلسل اپنی افواج کو ممکنہ جنگ کے لیے تیار رکھنے کی بات کر رہے ہیں۔ تاس کے ایک نمائندے کے سوال کے جواب میں سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس کے ساتھ جنگ کی تیاری یورپ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک ہر روز اس بات کو دہراتے ہیں کہ انہیں زیادہ سے زیادہ 2030 تک جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ روسی وزیر خارجہ نے یہ بیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں اپنی شرکت کے اختتام پر منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران دیا.