اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان میں پیٹرول میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان، حکومت عالمی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل کرے گی. ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ فی الحال پیٹرول کی قیمت میں درآمدی لاگت کے مقابلے میں تقریباً 100 روپے فی لیٹر کا فرق موجود ہے جبکہ ڈیزل میں 200 روپے فی لیٹر سے زائد کا فرق ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا، جس کے بعد عوام کو پیٹرولیم مصنوعات مہنگے داموں خریدنا پڑ سکتی ہیں۔