ہومتازہ ترینسابق ٹینس پلیئر ماریہ شراپوا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

سابق ٹینس پلیئر ماریہ شراپوا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ماسکو( صدائے روس ) ماریہ شراپوا نے سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں بیٹے کی پیدائش کے بارے میں اطلاع دی جس کا نام تھیوڈور رکھا گیا ہے۔ الیگزینڈر گائلکس اور ماریہ شراپوا کےہاں بیٹے کیپیدائش یکم جولائی کو ہوئی تھی مگر سابق ٹینس اسٹار نے 16 جولائی کو اس بارے میں بتایا۔پوسٹ میں ماریہ شراپوا نے بیٹے کی تصویر بھی پوسٹ کی جس پر لکھا کہ یہ ہمارے چھوٹے سے خاندان کا سب سے خوبصورت، چیلنجنگ اور بہترین تحفہ ہے۔خیال رہے کہ ماریہ شراپوا نے اپریل میں اپنی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک م پوسٹ میں حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ ماریہ شراپوا 5 مرتبہ گرینڈ سلم چیمپئن رہی ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر میں 3 کروڑ 8 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم حاصل کی ہے۔ماریہ شراپوا نے فروری 2020 میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور اسی سال دسمبر میں برطانوی بزنس مین سے منگنی کی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل