ہومتازہ ترینروسی وزیر دفاع کا اچانک دورہ یوکرین

روسی وزیر دفاع کا اچانک دورہ یوکرین

روسی وزیر دفاع کا اچانک دورہ یوکرین

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے اچانک دورہ یوکرین کیا جہاں انہوں نے ہمسایہ ملک یوکرین میں جاری فوجی آپریشن میں شامل روسی فوجیوں کا معائنہ کیا. شوئیگو نے ‘ساؤتھ’ اور ‘سینٹر’ فوجیوں کے کمانڈنگ افسران، آرمی جنرل سرگئی سرووکِن اور کرنل جنرل الیگزینڈر لاپین کے علاوہ دیگر سینئر کمانڈنگ افسران سے ملاقات کی۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ روسی وزارت دفاع کے سربراہ نے تمام آپریشنل علاقوں میں گروپوں کی کارروائیوں کو تیز کرنے کے لیے ضروری ہدایات دیں تاکہ کیف حکومت کی جانب سے شہری انفراسٹرکچر اور دونباس اور دیگر بستیوں کے رہائشیوں پر بڑے پیمانے پر راکٹ اور توپ خانے سے حملن کو روکا جائے اور شہریوں کو زندگیاں بچائی جا سکیں.

روسی وزیر دفاع نے جاری تنازعہ کے دوران “حوصلے اور بہادری” پر لاپین اور میجر جنرل ایسداللہ اباچیف کو گولڈ سٹار کے تمغوں سے بھی نوازا۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ افسران کو اعلیٰ ریاستی اعزازات سے نوازنے کے حکم نامے پر اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دستخط کیے تھے۔ روسی وزیر دفاع نے یوکرین میں جاری روس کی خصوصی فوجی مہم کے دوران یہ دورہ کیا جس کا مقصد روسی فوجی جوانوں کا حوصلہ بڑھانا تھا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل