امریکی جنگی طیارے کا لاپتا افسر بازیاب، ٹرمپ نے تصدیق کر دی

Trump Trump

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایران میں گرنے والے امریکی جنگی طیارے کا لاپتا افسر کامیابی کے ساتھ بازیاب کر لیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی فوج نے ایک انتہائی جرات مندانہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے ذریعے ایک اہم افسر (جو کرنل کے عہدے پر فائز ہیں) کو بحفاظت واپس لے آیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ اہلکار F-15 Eagle طیارہ گرنے کے بعد ایران میں لاپتا ہو گیا تھا اور دو دن تک روپوش رہا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن رات کے وقت کیا گیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی حکام کو بھی اہلکار کی ممکنہ لوکیشن کا اندازہ تھا، جس کی وجہ سے کارروائی مزید خطرناک ہو گئی۔ اگرچہ سرکاری طور پر شامل فورسز کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ آپریشن امریکی اسپیشل فورسز نے انجام دیا۔ امریکی حکام کے مطابق بازیاب ہونے والا اہلکار اب ایران سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے اور مکمل طور پر محفوظ ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو خطے کی صورتحال کو مزید حساس بنا سکتا ہے۔