نیدرلینڈز میں 150 سے زائد سوویت فوجیوں کی قبروں کی بے حرمتی

Soviet Graves Soviet Graves

ماسکو (صداۓ روس)

نیدرلینڈز کے صوبہ یوٹریخت میں لیوسڈن کے قریب سوویت فوجیوں کی یادگار ‘سوویت فیلڈ آف گلوری’ پر 150 سے زائد قبروں کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس یادگار کی دیکھ بھال کرنے والے فاؤنڈیشن کے سربراہ ریمکو ریڈنگ کے مطابق یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا.

فاؤنڈیشن کے مطابق مجرمان نے سرخ پینٹ کا استعمال کرتے ہوئے قبروں پر گرافٹی بنائی ہے. ریڈنگ نے بتایا کہ “ہمیں اس طرح کی بے حرمتی کی اطلاع آج صبح ملی، ایسا لگتا ہے کہ یہ رات کے وقت ہوا۔ یادگار احاطہ فی الحال تحقیقات کے لیے بند کر دیا گیا ہے. مقامی پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں. واضح رہے کہ ‘سوویت فیلڈ آف گلوری’ 1948 میں قائم کیا گیا تھا اور اس میں 865 سوویت فوجی دفن ہیں جو دوسری عالمی جنگ کے دوران نیدرلینڈز میں ہلاک ہوئے تھے.