ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر انچیف ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک روسی تجارتی جہاز ضبط کرتے ہیں تو ماسکو جوابی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ منصوبے عملی جامہ پہنائیں گے تو ہمیں جوابی کارروائی کرنی ہوگی۔ صدر پوتن نے زور دیا کہ یہ صرف ان علاقوں تک محدود نہیں ہوگا جہاں روسی جہاز ضبط کیے جا سکتے ہیں، بلکہ جہاں بھی ضروری اور مناسب سمجھا جائے گا، بحرالکاہل کے بیڑے کی ذمہ داری کے علاقے سمیت کہیں بھی جوابی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ صدر نے روسی ملاحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پر خصوصی توجہ دیں، اور کہا کہ وزارت دفاع اور بحرالکاہل کے بیڑے کی کمانڈ کو اس بارے میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
پوتن نے کہا کہ روس اپنی قومی سلامتی کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے پڑوسیوں اور دوستوں کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر قابل قبول سمجھوتے تلاش کرنے کے لیے تیار ہے۔