یوکرین جنگ: ماسکو، واشنگٹن اور کیف کی نئی سہ فریقی ملاقات کا امکان

Steve Witkoff Steve Witkoff

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی صدارتی ایلچے اسٹیو وٹکوف نے کیف میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ماسکو، واشنگٹن اور کیف کے درمیان یوکرین معاہدے پر سہ فریقی مذاکرات کے ایک نئے دور کا جلد اعلان کیا جا سکتا ہے۔ وٹکوف نے کہا کہ انہوں نے صدر زیلنسکی کو سہ فریقی ملاقات کے بارے میں بات کرتے سنا ہے اور انہیں امید ہے کہ اس کا اعلان جلد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وفد حل تلاش کرنے پر مکمل توجہ دے رہا ہے اور اس کے لیے تمام ضروری اجزاء موجود ہیں۔