پاکستان کا عرب امارات کا 2 ارب ڈالر کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ

Dollar Dollar

اسلام آباد (صداۓ روس)

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا 2 ارب ڈالر کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یہ رقم اسی مہینے کے آخر تک ابوظبی کو واپس کر دی جائے گی۔ یہ 2 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کی شکل میں موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس رقم پر 6 فیصد سالانہ شرح سود ادا کر رہا تھا۔ یو اے ای اس قرض کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کر رہا تھا، لیکن دسمبر 2025 میں اسے ایک ماہ کے لیے اور پھر دو ماہ کے لیے رول اوور کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔