
لندن( پ ر ) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں حکومت پاکستان نے اپنا مثبت کردار ادا کیا دنیا پاکستان کے اقدامات اور کوششوں کا خیر مقدم کرتی ہے امریکی نے بھی تسلیم کر لیا ہے جنگ مسائل کا حل نہیں مذاکرات ہی امن قائم کرنے کے لیے بہترین راستہ ہے اور اب امریکہ کو جنگ کی دھمکیاں دنے کی بجائےبرابری کی بنیاد پر دوسرے ممالک اور قوموں کا احترام کرنا ہوگا اور اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہوگی مسلہ کشمیر۔ فلسطین کو حل کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا بھارت کے لیے بڑا واضع پیغام ہے کہ وہ بھی مسلہ کشمیر کے حل کے لیے ہٹ دھرمی کو چھوڑے مذاکرات اور امن کا راستہ اختیار کرے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کی پُرامن کوششوں کا ساتھ دے اگر کسی جارحیت کا ارتکاب کیا تو پاک فوج نے جس طرح گذشتہ سال 10 مئی کو منہ توڑ جواب دیا جنگی جنون کو خاک میں ملا دیا تھا اس سے سبق حاصل کرے۔ محمد غالب نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا اصل سبب مسلہ کشمیر ہے کشمیری آزادی کی جدجہد سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں مودی کے لیے نوشتہ دیوار ہے کہ وہ مسلہ کشمیر کے پُرامن حل کرنے کے لیے سنجیدگی اختیار کرے جنگ انڈیا کے مفاد میں نہیں دو ایٹی قوتوں کے درمیان مسلہ کشمیر نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔