ہومتازہ ترینازبکستان میں صدر پوتن اور شہباز شریف ملاقات کا امکان

ازبکستان میں صدر پوتن اور شہباز شریف ملاقات کا امکان

ازبکستان میں صدر پوتن اور شہباز شریف ملاقات کا امکان

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ سمرقند میں روسی صدر دو مصروف دن گزاریں گے.اوشاکوف نے مزید کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر غیر ملکی رہنماؤں سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس اجلاس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ملاقات ہوگی. انہوں نے کہا کہ روسی صدر اور چین کے صدر Xi Jinping کے درمیان ہونے والی ملاقات کے لیے تیاریاں جاری ہیں جو 15-16 ستمبر کو سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس کے دوران ہونے کا منصوبہ ہے۔ کریملن کے عہدیدار کے مطابق روس اور چینی صدور کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات واضح وجوہات کی بناء پر بہت اہم ہوگی۔ اوشاکوف نے کہا کہ یہ مذاکرات متعدد دو طرفہ ملاقاتوں کا حصہ ہوں گے جس میں صدر پوتن سربراہی اجلاس کے دوران روس کی نمائندگی کریں گے اور دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ معاون نے کہا کہ اس موقع کے بعد روس، چین اور منگولیا کی روایتی سہ فریقی سربراہی اجلاس کے انعقاد کا بھی منصوبہ ہے۔

کریملن کے معاون کے مطابق سمرقند میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں متعدد ممالک کے رہنماؤں کو مدعوکیا گیا ہے، جن میں مبصر ممالک بھی شامل ہیں، جو اس تنظیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ممالک سے بھی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے جو شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ منسلک ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل