صدر پوتن کا مقامی اور خودمختار مصنوعی ذہانت نظام تیار کرنے پر زور

Putin Putin

ماسکو (صداۓ روس)

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ملک میں عالمی معیار کے حامل اور مکمل خودمختار مصنوعی ذہانت کے نظام تیار کرنے پر زور دیا ہے۔ حکومتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ روس اپنے بنیادی نوعیت کے مصنوعی ذہانت ماڈلز تیار کرے، جو نہ صرف عالمی سطح پر مسابقت کے قابل ہوں بلکہ زیادہ سے زیادہ خودمختاری بھی رکھتے ہوں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ روسی کمپنیاں ان نظاموں کی تیاری کے مکمل عمل میں شامل ہوں تاکہ روسی ماہرین ان پیچیدہ نظاموں کے تمام پہلوؤں اور عوامل پر مکمل کنٹرول رکھ سکیں۔ صدر پوتن نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں خود انحصاری وقت کی اہم ضرورت ہے، اور اس کے لیے مقامی سطح پر تحقیق اور ترقی کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔