ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی میڈیا کے مطابق مغربی انٹیلی جنس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ روس ایران کو ڈرونز، ادویات اور خوراک کی مسلسل سپلائی کر رہا ہے۔ اخبار نے بتایا کہ روس کی جانب سے ایران کو ڈرونز کی فراہمی کا مرحلہ مارچ میں شروع ہوا تھا۔ روس ایران کو سیٹلائٹ امیجنگ اور انٹیلی جنس مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تہران نے روس سے مزید جدید فضائی دفاعی صلاحیتیں بھی طلب کی ہیں، تاہم روس نے ایران کی ایس-400 میزائل سسٹم کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ کریملن نے ان تمام دعوؤں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ “بہت سی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں”، البتہ ہم ایرانی قیادت سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔