روس نے سومی اور خارکیف علاقوں میں 50 فیصد سے زیادہ بفر زون قائم کرلی

Russian Military Russian Military

ماسکو (صداۓ روس)

سومی اور خارکیف علاقوں میں روسی سرحد کے 50 فیصد سے زیادہ حصے پر ایک بفر زون قائم کر دیا گیا ہے، اور فوجی دستے اسے منظم طریقے سے وسعت دے رہے ہیں، یہ بات روسی فوجی ماہر آندرے ماروچکو نے ٹاس نیوز ایجنسی کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ “سرحد کی لمبائی کی بنیاد پر، میں پوری یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ روسی سرحد کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ بفر زون کے تحت آ چکا ہے۔ اب اسے دشمن کے دفاعی خطوں کی گہرائی اور محاذ کی چوڑائی میں منظم طریقے سے پھیلایا جا رہا ہے۔”

اس سے قبل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ روس-یوکرین سرحد کے ساتھ سیکیورٹی زون کا قیام کیف حکومت کی جارحانہ نوعیت کی وجہ سے ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ روسی فوج اس عمل کو منظم طریقے سے انجام دے رہی ہے اور اہم پیش رفت کر رہی ہے۔