روس کا ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ترجمان کریملن

Dmitry Peskov Dmitry Peskov

ماسکو (صداۓ روس)

روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے غیر ملکی میڈیا کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ روس کا ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، اور یورپیوں کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا چاہیے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا روس ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر غور کر رہا ہے، تو انہوں نے کہا “نہیں”۔ پیسکوف نے کہا کہ یہ یورپی ہیں جو روس کے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، اور زور دیا کہ اس طرح یورپ میں ہیجان پیدا کیا جا رہا ہے۔ پیسکوف نے مزید کہا کہ ہم ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور معاملات کو معروضی انداز میں دیکھیں۔