روس تمام طیاروں کے پرزے ملکی سطح پر تیار کرتا ہے، وزارت صنعت

SU-30 SU-30

ماسکو (صداۓ روس)

روسی وزارت صنعت و تجارت نے ہفتہ کو ہوا بازی کے ماہرین کے دن کے موقع پر کہا کہ روس دنیا کا واحد ملک ہے جو تمام طیاروں کے پرزے ملکی سطح پر تیار کرتا ہے۔ وزارت کے مطابق یہ کامیابی کئی سالوں کی محنت اور ہزاروں ماہرین کی مہارت کا نتیجہ ہے۔ وزارت نے کہا کہ صنعت کے ماہرین کا کام، علم اور مہارت ملکی ہوا بازی کی ترقی اور اس کی تکنیکی خودمختاری کو مضبوط بنانے میں مدد دے رہی ہے۔