روسی افواج کی پیش قدمی، یوکرینی فوج کو دریائے اوداوا تک دھکیل دیا گیا

Russian Military Russian Military

ماسکو (صداۓ روس)

روسی افواج نے پیش قدمی کرتے ہوئے یوکرینی فوج کو سومی کے علاقے میں دریائے اوداوا کے مغربی کنارے تک دھکیل دیا ہے۔ روسی عسکری ماہر Andrey Marochko کے مطابق سومی محاذ پر روسی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے میروپولسکویے کے قریب یوکرینی افواج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ روسی فوجی دستے اس علاقے میں پیش قدمی میں کامیاب رہے اور یوکرینی اہلکاروں کو دریائے اوداوا کے مغربی کنارے تک دھکیل دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان محاذ آرائی جاری ہے اور مختلف محاذوں پر جھڑپوں کی اطلاعات مل رہی ہیں۔