روس میں سی ایس ٹی او کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

CSTO military CSTO military

ماسکو (صداۓ روس)

اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم کے رکن ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں روس میں شروع ہوگئی ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق مشقوں میں ’’انٹرایکشن 2026‘‘ کمانڈ اینڈ اسٹاف مشق، ’’پوئسک 2026‘‘ خصوصی جاسوسی مشق اور ’’ایکیلون 2026‘‘ لاجسٹک معاونت کی مشق شامل ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق ان مشقوں کی افتتاحی تقریب روس کے چیبارکول فوجی تربیتی میدان میں منعقد ہوئی، جہاں تینوں مشقوں کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں سی ایس ٹی او کے مشترکہ اسٹاف کے سربراہ اور روسی ہیرو کرنل جنرل آندرے سردیوکوف، سی ایس ٹی او کے نائب سیکریٹری جنرل میرلَان ترگن بیکوف، رکن ممالک کے فوجی دستوں کے کمانڈروں اور دیگر مدعو حکام نے شرکت کی۔ کرنل جنرل آندرے سردیوکوف نے کہا کہ روسی سرزمین پر سال کی اہم ترین فوجی تربیتی سرگرمی کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں ’’انٹرایکشن 2026‘‘ مشترکہ کمانڈ اینڈ اسٹاف مشق کے ساتھ ’’پوئسک 2026‘‘ اور ’’ایکیلون 2026‘‘ خصوصی مشقیں شامل ہیں۔