روسی حملے کے امکان پر یقین نہیں رکھتے، یوکرائنی سیاست دان
کیف (صداۓ روس)
یوکرین کے اپوزیشن پلیٹ فارم کی پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین – فار لائف پارٹی وکٹر میدویدچوک نے لائیو ٹی وی چینل کو بتایا ہے کہ وہ یوکرین پر روسی حملے کے امکان پر یقین نہیں رکھتے. ان کا کہنا تھا کہ معاف کیجئے گا جہاں تک سوال ہے کہ روسی فوجیوں کے مبینہ طور پر یوکرین پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی پر کشیدگی بڑھ رہی ہے مجھے ایسا نہیں لگتا۔ لیکن اگر یہ مسئلہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور اس کے حلقے کے تصور میں موجود ہے اگر یہ اتنا ہی خطرناک ہے جتنا کہ وہ اسے ہمارے ساتھی شہریوں کے لیے بیان کر رہے ہیں، تو انہیں عملی طور پر کچھ کرنا چاہیے۔