ہومانٹرنیشنلفرانس سے خریدے گئے چھ رافیل لڑاکا طیارے یونان پہنچ گئے

فرانس سے خریدے گئے چھ رافیل لڑاکا طیارے یونان پہنچ گئے

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک)
فرانس سے چھ رافیل لڑاکا طیارے یونان پہنچ گئے، یونان نے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی کو 24 جنگی طیارے بنانے کا آرڈر دیا تھا، جن میں سے 6 کی ڈیلیوری کر دی گئی ہے، باقی طیارے امسال اور 2023 کے آخر تک بھیجے جائیں گے۔

فرانس سے منگوائے گئے 24 رافیل طیاروں میں سے چھ کی پہلی کھیپ یونان پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فرانس میں بنائے گئے 24 رافیل جنگی طیاروں میں سے چھ بدھ کو یونان پہنچ گئے۔ یونان نے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی کو 24 جنگی طیارے بنانے کا آرڈر دیا تھا، جن میں سے 6 کی ڈیلیوری کر دی گئی ہے، باقی طیارے امسال اور 2023 کے آخر تک بھیجے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

یونان نے آگ بجھانے کے لیے مزید طیارے اورہیلی کاپٹرمانگ لئے،روس

یونانی پولیس نے فارماسیوٹیکل کمپنی کی ڈاکٹروں کو دی گئی رشوت پکڑلی

یونانی مسلح افواج کی طاقت مضبوط کرنے کے لیے یونان نے 16 ماہ قبل جیٹ طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس دوران ایتھنس اور پیرس نے ڈسالٹ ایوی ایشن کے ساتھ معاہدے کے بارے میں کہا ہے کہ اس سے یونان اور فرانسیسی تعلقات مزید گہرے ہوں گے اور یورپ کو اپنی اسٹریٹجک خود مختاری قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل