اسلامی ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا اہم ترجیحات میں شامل ہے، روس

Sergey Lavrov Sergey Lavrov

ماسکو (صداۓ روس)

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اسلامی تہذیب والے دوست ممالک سے باہمی فائدے والے تعلقات کو مضبوط بنانا روس کی خارجہ پالیسی کی غیر مشروط اور مطلق ترجیحات میں شامل ہے۔ لاوروف نے روس-اسلامی دنیا اسٹریٹجک ویژن گروپ کی قیادت کے ساتھ تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) کے رکن ممالک کے سفیروں کے ساتھ سالانہ انفارمیشن میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ “روس کی غیر مشروط خارجہ پالیسی ترجیحات میں دوست اسلامی تہذیب کے ریاستوں سے باہمی فائدے والے تعلقات کو مضبوط بنانا اور انہیں متحد کرنے والی تنظیم اسلامی تعاون کے ساتھ مکالمے کو فروغ دینا شامل ہے۔”
لاوروف نے مزید کہا کہ نسلی اور مذہبی ہم آہنگی “صدیوں پرانی روسی ریاست کی سب سے اہم عنصر رہی ہے اور رہے گی۔ اسلام دیگر روایتی مذاہب کے ساتھ ہمارے ملک کی روحانی، تاریخی اور ثقافتی وراثت کا لازمی حصہ ہے۔”