ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا کی ریاست ٹیکساس میں فورٹ ہُڈ فوجی اڈے کے قریب ایک اے ایچ-64 اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں سوار دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ سیلاڈو کے علاقے میں پیش آیا۔ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 1 بج کر 33 منٹ پر پولیس کو کھیتوں میں ہیلی کاپٹر کے ملبے کی اطلاع ملی، جس میں آگ بھی لگی ہوئی تھی۔
فورٹ ہُڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دونوں فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ تاہم حکام نے اس وقت ہیلی کاپٹر کی سرگرمی یا حادثے کی وجوہات کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔