پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت

PSL PSL

اسلام آباد (صداۓ روس)

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے تینوں پلے آف میچز میں بھی شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم نے پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے تمام میچز میں تماشائیوں کو شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی اور لاہور میں ہونے والے پلے آف میچز کے دوران شائقین اسٹیڈیم آ کر میچز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ محسن نقوی کے مطابق وزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہے کہ تماشائی اسٹیڈیم پہنچنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں تاکہ ٹریفک اور سکیورٹی انتظامات کو بہتر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔ شائقین کرکٹ کی جانب سے فیصلے کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، کیونکہ پلے آف مرحلے میں بھرپور تماشائیوں کی موجودگی میچز کے جوش و خروش میں اضافہ کرے گی۔