ہومانٹرنیشنلبرطانوی وزیراعظم کا دورہ بھارت بھی دہلی کو ماسکو سے دور نہ...

برطانوی وزیراعظم کا دورہ بھارت بھی دہلی کو ماسکو سے دور نہ کرسکا

برطانوی وزیراعظم کا دورہ بھارت بھی دہلی کو ماسکو سے دور نہ کرسکا

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی وزیراعظم بورس جونسن نے بھارت کا دورہ کیا ہے جس کا مقصد دہلی کو روس کی حمایت چھوڑنے پر زور دینا تھا. برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے دورہ بھارت سے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ اس سے روس اور دہلی کے درمیان دوستانہ تعلقات میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئے گی۔ عرب نیوز کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے انڈیا کو مغربی ممالک کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے کہ وہ واضح الفاظ میں جنگ کی مخالفت کرے۔ خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم سکیورٹی اور معاشی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی غرض سے انڈیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ جمعرات کو وہ وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات پہنچے تھے جہاں انہوں نے مہاتما گاندھی کی رہائش گاہ پر حاضری دینے کے بعد کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔ جمعے کو دہلی میں انہوں نے انڈین وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم نے 2روز دورے پر بھارت میں مقامی تاجروں سے ملاقاتیں کیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق اپنے دورے میں وہ برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری کے کئی معاہدوں کے اعلانات کیے۔ جمعرات کی صبح وہ گجرات پہنچے اور سب سے پہلے ریاستی دارالحکومت احمد آباد کا دورہ کیا۔ یاد رہے بھارت ایندھن اور فوجی ساز و سامان روس سے درآمد کرتا ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے دورہ انڈیا سے پہلے امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر دلیپ سنگھ اور برطانوی وزیر خارجہ لز ٹروس نے دہلی میں حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی تھیں تاکہ انڈین حکومت کو روس کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کے لیے آمادہ کیا جا سکے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل