ہومانٹرنیشنلتائیوان سے دور رہو، چینی وزیر دفاع کی امریکا کو دھمکی

تائیوان سے دور رہو، چینی وزیر دفاع کی امریکا کو دھمکی

تائیوان سے دور رہو، چینی وزیر دفاع کی امریکا کو دھمکی

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
چینی وزیر دفاع نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ وہ تائیوان سے دور رہے اور ہتھیاروں کی فراہمی نہ کرے. چین کے دفاعی سربراہ نے امریکہ کو تائیون پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے خلاف تنبیہہ کی ہے۔ یہ تنبیہہ، چین کے قومی دفاع کے وزیر جنرل وے فینگ ہے کی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے فون پر گفتگو میں سامنے آئی۔ چین کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق وے نے آسٹن سے کہا تائیوان، چین کا اٹوٹ حصہ ہے، اور یہ حقیقی موجودہ صورتحال ہے جسے کوئی تبدیل نہیں کر سکتا۔ وے نے یہ بھی کہا کہ اگر تائیوان کے معاملے سے صحیح طور پر نہ نمٹا گیا تو اس کے چین امریکی تعلقات پر سنگین اثرات ہوں گے۔

یہ بات ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب امریکی قانونسازوں کے ایک گروپ نے گزشتہ ہفتے تائیوان کا دورہ کیا تھا اور تائیوان کی صدر سائی اِنگ وین سے ملاقات کی تھی۔ چینی فوج نے اس کے جواب میں تائیوان کے ارد گرد کے علاقے میں فوجی گشت میں اضافہ کر دیا۔ امریکی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ آسٹن اور وے نے یوکرین پر روس کے بلا اشتعال حملے پر بات چیت کی۔ بائیڈن انتظامیہ پہلے ہی خبردار کر چکی ہے کہ چین کے روس کی حمایت کرنے کی صورت میں اُسے، بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ اطلاعات کے مطابق وے نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کے معاملے پر امریکہ کو چین پر کیچڑ نہیں اچھالنا چاہیے اور دھمکانے سے باز رہنا چاہیے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل