امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان

Trump Trump

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کے لیے دو طرفہ جنگ بندی نافذ العمل ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر جاری بیان میں کہا کہ وہ ایران پر بمباری اور حملے دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک دو طرفہ جنگ بندی ہوگی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ اپنے تمام فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے اور ایران کے ساتھ طویل المدتی امن اور مشرق وسطیٰ میں استحکام کے حوالے سے ایک حتمی معاہدے کے قریب پہنچ چکا ہے۔