ترکیہ نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کردیئے

Turkish President Tayyip Erdogan and his Israeli counterpart Isaac Herzog shake hands during a joint news conference in Ankara, Turkey March 9, 2022. Presidential Press Office/Handout via REUTERS

ترکیہ نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات مکمل طورپر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ اور اسرائیل نے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک جلد اپنے سفیر ایک دوسرے کے ملک میں تعینات کریں گے۔

چار سال قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے 60 فلسطینوں کی شہادت کے بعد ترکیہ نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں اسرائیلی سفیر کو بھی وطن واپس بلا لیا گیا تھا۔

Advertisement

سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیلی صدر مارچ میں ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ امریکا نے ترکیہ اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم یائیر لپید نے اسے سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے علاقائی استحکام اور اسرائیلی شہریوں اور معیشت کیلئے بڑی اچھی خبر قرار دیا ہے۔