ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
یوگانڈا کی عوامی دفاعی فورسز (UPDF) کے سربراہ جنرل مُہوزی کائنیروگابا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فوج کو تہران پر قبضہ کرنے میں زیادہ سے زیادہ دو ہفتے لگیں گے۔
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا “ہمیں تہران پر قبضہ کرنے میں دو ہفتوں سے زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ واضح رہے 26 مارچ کو جنرل کائنیروگابا نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل پر خطرہ ہو یا اسے شکست ہو تو یوگانڈا ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے 1980 کی دہائی اور 1990 کی دہائی میں اسرائیل کی یوگانڈا کو دی گئی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب افریقی ملک اپنے دوست ملک کی مدد کر سکتا ہے۔