ماسکو (صداۓ روس)
روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل گالوزن نے کہا ہے کہ برلن، لندن اور پیرس نے یوکرین امن عمل کے حوالے سے ایسے رویے اختیار کیے ہیں جو الٹی میٹم جیسے لگتے ہیں اور ماسکو انہیں ناقابل قبول سمجھتا ہے۔ RTVI کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ ملاقات میں انہوں نے یورپی تینوں ممالک کے سفیروں کے سامنے روس کا موقف واضح طور پر بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ “ان کے رویے دراصل لندن بیان کی عکاسی کرتے ہیں جو ان تینوں ممالک نے زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے بعد جاری کیا۔” گالوزن نے واضح کیا کہ “الٹی میٹم کی زبان روس کے لیے بالکل ناقابل قبول ہے۔”